

Loading content...
دوستو!ـیہ بھی آپ جانتے ہیں کہ مقررین کا ایک علیحدہ سیٹ اپ ہے اور اس میں نہ ہی عوام کی خیر خواہی کا کو ئی تصور ہے اور نہ ہی شہنشاہ زمانہ عَجَلَ اللّٰہُ فَرَجَہ الشَّرِیْف کے بارے میں کوئی مثبت سوچ موجود ہے اور نہ ہی پاک خاندان توحید و رسالت علیہم الصلوات والسلام سے ہمدردی کا کوئی عنصر ہے بلکہ وہ صرف یہ چاہتے ہیں کہ مجالس زیادہ سے زیادہ ملیں اور عوام کو بیوقوف بناکر ان کی جیبیں صاف کی جائیں اور وہ دن رات یہی سوچتے ہیں کہ ہم عوام کی جیبیں صاف کس طرح کر سکتے ہیں… منبر پاک کی کوئی اخلاقیات مقرر نہیں، کوئی میرٹ نہیں، کسی قسم کی کوئی شرط نہیں، نہ روایات کے بیان میں علمی وتاریخی ہونے کی شرط ہے، نہ کردار کی شرط ہے
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار