

Loading content...
زیادہ تر انسان برائیوں سے تو صرف اللہ کے عذاب اور آخرت کی سزا کے ڈر سے بچتا ہے اگر کسی سے سزا کا خوف ختم کردیا جائے تو اس سے کسی قسم کی اصلاح کی توقع کرنا فضول ہوجاتی ہے جسے جنت مفت میں مل جائے اسے نماز روزہ اور دیگر فروعات کی بجاآوری کی کیا ضرورت رہ جاتی ہے؟… اسی لئے ہمارے عوام تو اپنے اعمال کی انتہا یہی سمجھتے ہیں کہ مجلس و ماتم میں جائیں اور وہاں چار آنسو بہائیں اور جنت کھری کرکے واپس آجائیں اس لئے انہوں نے کبھی امام زمانہ عَجَلَ اللّٰہُ فَرَجَہ الشَّرِیْف کے بارے میں جاننے کی زحمت تک گوارا نہیں کی، بلکہ اگر کوئی ان سے کہے کہ ہمارے زمانے کے امام بھی ہیں اور ان کی معرفت کے بغیر نجات ناممکن ہے تو وہ کہتے ہیں کہ ہمیں تو امیرالمومنین علیہ الصلوات والسلام ہی کافی ہیں باقی جو ہیں وہ تم لے لو نعوذباللہ ہمیں ان کی ضرورت ہی نہیں ہے ایسا خود ہمارے ساتھ ہوا اور ہمیں کچھ لوگوں نے یہی کہا ہے اور ہم نے ان سے کہا ہے بھائی دعا کریں کہ ہمیںسارے پاک علیہم الصلوات والسلام نصیب ہوں … آج ہم یہ بھی دیکھ رہے ہیں کہ ہمارے ماتم اور مجالس میں بڑی تیزی سے تصنع اور بناوٹ داخل ہورہی ہے اس کی نشاندہی میں نہیں کرنا چاہتا آپ لوگ اچھی طرح جانتے ہیں
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار