

Loading content...
دوستو!ـہمارے مسلک کے اندر انتہائی خود غرضانہ نظام مذہب چل رہا ہے اور اس کی حالت یہ ہے کہ سارے مذہبی لوگوں نے اپنے اپنے کام اور نظام علیحدہ علیحدہ بنا رکھے ہیں اور ان کی اجتماعیت کلی طور پر پراگندہ ہوچکی ہے اور ہمارے مسلک کے اندر کئی قسم کے سیٹ اپ (Setup) چل رہے ہیں جو کسی سے پوشیدہ نہیں بلکہ سب کے سامنے ہیں مگر سارے لوگ سب کچھ دیکھتے ہوئے بھی اسی گمراہ کن نظام کا حصہ بنے ہوئے ہیں اور اس کو سینے سے لگائے ہوئے ہیں حالانکہ یہ سارا نظام اتنا خراب ہوچکا ہے کہ اسے درست کرنا ناممکنات میں سے ہے کیونکہ اس ایک قوم میں کئی سیٹ اپ (Setup) چل رہے ہیں جو ایک دوسرے کے بھی دشمن ہیں اور مقصد مذہب و دین کے بھی خلاف ہیں اس لئے مناسب ہوگا کہ میں ان کی طرف آپ کی توجہ مبذول کرواؤں مگر میرا مقصد کسی پر تنقید یا کسی کی مخالفت کرنا نہیں بلکہ صرف اصلاح ہے خود احتسابی ہے اس نظام سے میں خود بھی باہر نہیں ہوں کیونکہ میں بھی مولا کریم عَجَلَ اللّٰہُ فَرَجَہ الشَّرِیْف کا نام لیوا ہوں اس لئے اس سارے سسٹم میں میں خود بھی شامل ہوں اس لئے اندر بیٹھ کر بات کررہا ہوں باہر کھڑا ہوکے تنقید نہیں کر رہا…ہمارے موجودہ مذہب و مسلک میں جو سیٹ اپ (Setup) چل رہے ہیں میں ان میں سے ایک ایک کی طرف آپ کی توجہ مبذول کرواؤں گا تو آپ سب کچھ خود دیکھ لیں گے
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار