

Loading content...
میرے عرض کرنے کا مقصد یہ ہے کہ ساری دنیا اب اپنے روحانی نظاموں کو پھر سے اپنے مذاہب میں لوٹانے میںلگی ہوئی ہے، اسی طرح عیسائی لوگ ہیں تو وہ روحوں کو بلا کر ان سے کام لے رہے ہیں، بدروحوں کو نکالنے کا مظاہرہ وہ ٹی بی این جیسے چینل پر آئے دن دکھا رہے ہیں اور ناقابل علاج مریضوں کو شفا دے کر وہ انسانیت کو اپنی طرف متوجہ کر رہے ہیں بلکہ انہوں نے تو اپنے ٹی وی پر ٹیلی فون نمبر اور ای میل ایڈریس وغیرہ تک دے رکھے ہیں کہ اگر کسی کو کوئی نامعلوم مرض ہے تو ہم اسے ٹیلی فون پر بھی پرے (Pray) کروا سکتے ہیں اور وہ ٹھیک ہوجائے گا، اسی طرح بدھ مت والوں نے انٹر نیٹ پہ کھلی دعوت دے رکھی ہے کہ جو آدمی امریکہ میں یا تبت میں آئے تو ہم اسے چند دنوں کے تزکیا ت سے کئی مکاشفات کروا سکتے ہیں… اسی طرح پارسی لوگ بھی بہت کام کر رہے ہیں اور اصفہان کے جناب رستم صاحب تو اس علم کے رستم زمان ہیں
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار