

Loading content...
ز ایک وہ لوگ ہیں جو دنیا پر اقتدار اور عوام کے استحصال کیلئے سرگرمی سے مصروف ہیں وہ اہل سیاست ہیں، اہل اقتدار لوگ ہیں، جن کا مقصد حیات عوام کو بیوقوف بناکر انہیں لڑا کر انہیں تقسیم کرکے انہیں دھوکہ دے کر انہیں سبز باغ دکھا کر ان پر حکومت کرنا ہے اور آج ان لوگوں میں جارحیت کا رجحان پیدا ہوچکا ہے اور وہ اپنی حکومت کے حصول و قیام کیلئے ہر داؤ استعمال کرنا جائز سمجھتے ہیں ملکی نظام یا عوام سے انہیں کوئی غرض نہیں ہوتی وہ دولت کماکر بھی حکومت ہی کرنا چاہتے ہیں وہ حکومت اس لئے حاصل کرتے ہیں کہ وہ دولت کما سکیں اور دولت اس لئے کماتے ہیں کہ وہ حکومت کر سکیں اس میں بڑی بڑی ملٹی نیشنل کارپوریشنز سے لے کر عام صنعتکار اور جاگیر دار تک سب انوالو (Involve) شریک ہیں
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار