

Loading content...
دوستو!ـہم یہ بھی دیکھتے ہیں کہ جب حکومت کرنے والے سارے ادارے عوام کے خلاف متحد ہوجاتے ہیں اور وہ عوام کا جوس نکالنے میں لگ جاتے ہیں تو اس وقت عوام میں سے ایک فرد اس نظام و سسٹم کے خلاف آواز بلند کرتا ہے اور اس کی آواز پورے معاشرے میں گونج جاتی ہے پھر اس کے ہمنوا پیدا ہوتے ہیں اور ایک انقلاب کی بنیاد پڑ جاتی ہے مگر اس دوران اس انقلابی لیڈر کو اس مشن سے مخلص ایک ٹیم کی ضرورت ہوتی ہے کیونکہ کسی ملک میں انقلاب لانا اور اس کا نظام سنبھالنا فرد واحد کے بس کا روگ نہیں ہوتا بلکہ یہ ایک ٹیم ورک (Teamwork) ہوتا ہے جس میں ایک بہت بڑی مسلز پاور (Muscles Power) ]جسمانی قوت[ مین پاور (Main Power) ]افرادی قوت[کی ضرورت بھی ہوتی ہے، (Skill Power) سکل پاور ]دانش مند افراد[ کی ضرورت ہوتی ہے اس میں مجاہدین، سرفروشوں کی ضرورت بھی ہوتی ہے اور اس ٹیم کے ہر فرد کیلئے لازم ہوتا ہے کہ وہ اپنے لیڈرکے مشن کے ساتھ پوری طرح سے مخلص ہوں ورنہ انقلابوں کا بیڑا غرق ہوجاتا ہے صرف وہی انقلاب کامیاب ہوتے ہیں جن میں ساری قوتیں بھی ہوں اور اس مشن کے ساتھ اتنا خلوص ہو کہ اس کیلئے ہر قسمی قربانی سے دریغ نہ کیا جائے
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار