

Loading content...
ہم نے تو پاکستان والا روایتی فقرہ کہہ دیا کہ میں بندوق حفاظت جان کیلئے رکھنا چاہتا ہوں… اب وہ شیفر چوکنا ہوگا اور اس نے کہا جی یہاں آپ کو کس سے خطرہ ہے؟… ایک فقرہ منہ سے نکل تو گیا بس میں پھنس گیا… میں نے کہا جی ہمارے پاکستان کے سیاسی دشمن یہاں بھی ہیں ان سے جان کی حفاظت کیلئے بندوق لینا چاہتا ہوں… تھانیدار نے کہا جی آپ میرا انتظار کریں میں وہاں آرہا ہوں… اب اس نے میری انکوائری شروع کردی کہ آپ کو کس سے خطرہ ہے؟ آپ کی جان کی حفاظت ہماری ذمہ داری ہے، کیونکہ ہر شہری کی جان کی حفاظت حکومت کی اولین ذمہ داری ہے، اپنی جان کی حفاظت آپ کی ذمہ داری نہیں، آپ کو ہم بندوق نہیں دیں گے بلکہ ہم خود آپ کی حفاظت کریں گے… اب میں نے سوچا کہ بندوق کو مارو گولی کسی طرح اس تھانیدار سے جان چھڑائی جائے سو میں نے کہہ دیا کہ جیسی آپ کی مرضی، آپ مجھے بندوق نہ دیں لائسنس کی مجھے ضرورت نہیں چلو ہم کچھ نہیں لیتے… وہ یہ سن کر چلا گیا اگلے دن میں بالکونی پر بیٹھے اخبار پڑھ رہا تھا میں نے دیکھا کہ نیچے سڑک پہ ایک سپاہی گن لے کر گشت کر رہا ہے جب تک میں بالکونی پر بیٹھا رہا وہ وہاں گشت کرتا جب میں واپس کمرے میں آگیا تو وہ اپنے چوک پر چلا گیا اسی طرح کئی دن میں نے دیکھا میرے گھر کی مسلسل نگرانی ہو رہی ہے، آخر میں نے تنگ آکر انہیں ٹیلی فون پر بتایا کہ جن لوگوں سے مجھے خطرہ تھا وہ اب پاکستان واپس چلے گئے ہیں اس لئے اب مجھے سیکورٹی کی کوئی ضرورت نہیں میں آپ کا شکریہ ادا کرتا ہوں، یہ کہہ کر میں نے پولیس سے جان چھڑائی
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار