

Loading content...
اب دیکھیں آخرت کی ساری عدالتیں ایک مجرم کو سزائے موت یعنی سزائے جہنم سنا دیتی ہیں، ملک اِلٰہی کا قانون اسے مجرم قرار دے کر سزائے جہنم سنا دیتا ہے، مگر اس مجرم کیلئے ایک اپیل کی گنجائش ابھی باقی ہے یعنی حکومت اِلٰہیہ کی بارگاہ میں رحم کی اپیل یہ کر سکتا ہے، اب حکومت اِلٰہیہ نے عدل کو بالائے طاق رکھ کر اپیل پہ غور کرنا ہے… اب بلاؤ سارے قانون دانوں کو وہ اس حکومت کو عدل کرنے پر مجبور کریں؟ جب عام حکومت بھی رحم کی اپیل کے وقت عدل کرنے پر مجبور نہیں ہوتی با اختیار ہوتی ہے تو اللہ د کی عزت مآب حکومت کسی واقعی مجرم کو باعزت بری نہیں کر سکتی؟
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار