

Loading content...
کسی بھی ملک میں بیماریاں یا وبائیں عام ہوں تو ان کا ذمہ دار حکومت کو ٹھہرایا جاتا ہے، جو فعال حکومتیں ہوتی ہیں وہ تو گلی محلوں تک ہسپتال بنادیتی ہیں، کسی وبا کے پھوٹتے ہی ملکی و غیر ملکی ریسکیو (Rescue)ٹیموں کو پورے ملک میں پھیلا کر وباؤں کو مزید پھیلنے اور پھر پورے ملک سے نکالنے کی پوری کوشش کرتی ہیں، اور جہاں جہاں یہ ٹیمیں نہ پہنچ سکیں وہاں کے لوگ حکومت کی توجہ اپنی طرف مبذول کرواتے ہیں اور حکومت سے مدد کی اپیل کرتے ہیں… دوستو!ـذرا انصاف کریں اگر کوئی شریف شہری اپنے ملک کی حکومت سے بیماری دور کرنے کی اپیل کرے تو اسے کوئی مجرم نہیں کہتا اور جو رب ذوالجلال و الاکرام د کی عزت مآب حکومت سے بیماری رفع کرنے کی اپیل کرے وہ مجرم ہے وہ مشرک ہے یہ کیسا دین ہے؟
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار