

Loading content...
دوستو!ـیہی تو لامحدود کی مجبوری ہوتی ہے کہ وہ کوئی جگہ خالی چھوڑ نہیں سکتا بہ الفاظ واضح عرض کر دوں کہ یہی تو اللہ د کی مجبوری ہے اس قادر مطلق کی مجبوری ہے کہ اسے ہر جگہ رہنا پڑتا ہے، وہ اگر کسی جگہ کو خالی چھوڑنا بھی چاہے تو خالی چھوڑ نہیں سکتا یہ اس کی ایسی مجبوری ہے کہ اگر اس مجبوری سے نکل جائے تو پھر اللہ اللہ نہیں رہے گا یا یوں سمجھیں کہ اگر ایک لمحے کے اربویں کھربویں دورانیے تک کیلئے کائنات کے صرف ایک ایٹم یا ایٹم کے اندر موجود نیوٹران تک یا کسی ایک جین سے بھی اگر اس کی عزت مآب حکومت خالی ہوجائے تو رب ذوالجلال و الاکرام د کی الوہیت ہی باقی نہ رہے،اگر کسی ایک معمولی سے معمولی جگہ کو چھوڑنے پر اللہ قادر ہوجائے تو پھر وہ خود قادر ہی نہ رہے
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار