

Loading content...
اب ہم اللہ د کو حقیقی بادشاہ مان لیتے ہیں تو پتہ چلتا ہے کہ جب فقط وہ ہی تھا تو اس وقت بس وہ ہی تھا کوئی اور تھا نہیں، پھر اس نے تکوین و تخلیق کا سلسلہ شروع کیا، یہ بھی پتہ نہیں کتنے لاکھوں کروڑوں اربوں سال تک وہ تنہا ہی رہا، گو آج بھی وہ اسی طرح اکیلا ہے مگر میں ظاہری طور پر کہہ رہا ہوں کہ وہ پتہ نہیں کتنا عرصہ اکیلا رہا پھر اس نے مخلوق کو بنایا… اب میں یہ سوچتا ہوں کہ وہ جتنا عرصہ اکیلا رہا اور اس نے اپنی تخلیق و تکوین کا کام شروع نہیں فرمایا تو اس عرصے میں اسے کسی نہ کسی حکمت نے تو مخلوق کی تکوین و تخلیق سے روکے رکھا ہوگا؟ یعنی اس کا ارادہ تھا یا اس کی مشیت تھی جو اس کی ذات کو روکے ہوئے تھی کہ ابھی مخلوق کی تخلیق کا سلسلہ شروع نہ کرو… یعنی جو روکنے والا تھا وہ حاکم اور جو رکا ہوا تھا وہ محکوم… مگر وہاں کوئی غیر بھی نہیں تھا…اب دوستو!ـآپ دیکھیں وہ بااختیار بادشاہ اپنا خود ہی حاکم بھی ہے اور خود ہی محکوم بھی ہے اور یہ بات تو آپ کو یاد ہی ہے کہ جب حاکم و محکوم مل جائیں تو حکومت تو بن ہی جاتی ہے اور اللہ د کی اس حکومت کا نام ہے
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار