

Loading content...
یہ بات تو کئی مرتبہ آپ سے کہی جا چکی ہے کہ اس کائنات پر ایک ان ویژن ایبل رولنگ کنگڈم (Unvisionable ruling Kingdom) ہے جس پر ایک با اختیار حکمران ہمیشہ رول (Rule) کرتا ہے جس کے ہاتھ میں ساری کائنات کا نظام ہوتا ہے اور اس بر سر اقتدار حکومت کی ایک پوری مشینری ہوتی ہے اس میں درجہ چہارم کے ملازمین سے لے کر اے سی، ڈی سی، کمشنر، وزرا، حکام بالا، سیکریٹری تک ہر وہ عہدہ موجود ہوتا ہے جو کسی بھی حکومت کیلئے ضروری ہوتا ہے اور یہ ظاہری طور پر چلنے والی حکومتیں بھی ان کے تصرف میں چلتی ہیں، یہ علیحدہ بات ہے کہ وہ ظالمین کو حکم اِلٰہی کے ماتحت مہلت دے رہے ہوں مگر ان کے اختیارت سے باہر کچھ بھی نہیں ہوتا بلکہ وہ باطنی حکومت جب بھی چاہتی ہے اس دنیا کے بادشاہوں، حکام، صدور، وزرائے اعظم وغیرہ کو برطرف کرکے اسمبلیاں توڑ کر سارا سیٹ اپ بدل دیتی ہے، چاہے تو روس جیسی آہنی حکومت کے پرخچے اڑا دیتی ہے، یہ اللہ د کی باطنی حکومت ہوتی ہے
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار