

Loading content...
دوستو!ـآپ نے دیکھا کہ دولت ہر اس چیز کو کہاجاتا ہے کہ جو ہمیشہ گردش میں رہے جو مسلسل کسی ایک کی ہوکر نہ رہے بلکہ کبھی اس سے کوئی فائدہ اٹھا رہا ہو تو کبھی دوسرا اس سے فیضیاب ہورہا ہو… اور آپ نے یہ بھی تو سن ہی لیا ہے کہ اللہ د کی عزت مآب دولت ہیں شہنشاہ زمانہ عَجَلَ اللّٰہُ فَرَجَہ الشَّرِیْف انہیں بھی اگر دولت کہاگیا ہے تو ان میں بھی یہی صفت موجود ہونا چاہیے کہ کبھی ان سے آسمان والے فائدہ اٹھارہے ہوں تو پھر زمین والے، پھر عرش والے، پھر فرش والے، کبھی آدم علیہ السلام فائدہ اٹھا رہے ہوں تو کبھی نوح علیہ السلام فیضیاب ہورہے ہوں، کبھی ابراہیم علیہ السلام استفادہ کر رہے ہوں تو کبھی جناب موسیٰ علیہ السلام استفاضہ کر رہے ہوں، کبھی ازل والے مقدر سدھار رہے ہوں تو کبھی ابد والے قسمت چمکا رہے ہوں، غرض جس سے طلوع ازل سے لے کر غروب ابد تک سارے موجودات فیضیاب نہ ہوں وہ اللہ د کی دولت ہے ہی نہیں
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار