

Loading content...
عورتیں اور بچے گھروں سے نکل کر شہر کے باہر پہنچ گئے کوئی کسی اونچی جگہ پہ کھڑا ہوکر انتظار کر رہا ہے، کئی لوگ کھجوروں پہ چڑھے ہوئے ہیں انتظا ر ہو رہا ہے، تاریخ اٹھا کے دیکھیں نہ کوئی عورت خالی ہاتھ آئی ہے نہ کوئی بچہ، کسی کے ہاتھ میں دف ہے، کسی کے ہاتھ میں طبنور ہے، کسی کے ہاتھ میں کھجور کی شاخیں ہیں، کسی کے ہاتھ میں ڈھولک ہے، مگر یہ سامان تو سب کو میسر ہوہی نہیں سکتا اس لئے کثیر تعدا د میں ایسی عورتیں تھیں کہ جن کے ہاتھو ں میں برتن ہیں یعنی کسی کے ہاتھ میں تھا ل ہے کسی کے ہاتھ میں پیتل کی پلیٹ ہے، کسی کے ہاتھ میں گاگر ہے، کسی ہاتھ میں گھڑا ہے، جسے جو ملا ہے اٹھایا لایا ہے، اچانک کھجور کے درخت پر سوار ایک شخص نے اپنی زبان کی مخصوص آواز نکالی… ہلو ہلو ہلو لولو لو لولولو…… یہ آواز کیا تھی ایک الارم تھا کہ شہنشاہ معظم علیہ الصلوات والسلام کی ناقہ نمودار ہوچکی ہے بس پھر کیا تھا سارے مدینے کی عورتوں اور بچوں نے جو ہاتھ میں تھا اسے بجانا شروع کردیا اور قصیدہ گانا شروع کردیا جس کے بول اہل سنت کی ہر کتاب میں موجود ہیں اور ہمارے بحارالانوار تک اکثر کتابوں میں موجود ہیں سارے لوگ تھال، طشت، گھاگریں، دفیں اور طنبور وغیرہ بجا بجا کر گارہے ہیں
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار