

Loading content...
اسی طرح امام صادق آل محمد علیہ الصلوات والسلام نے مسمع بن عبد الملک سے فرمایا تھا ایسے بہت سے احادیث ہیں اوران سب فرامین کا خلاصہ یہ ہے کہ شیعہ کی پہچان یہی ہے کہ وہ ہمارے غم کے ساتھ غم منائے اور ہماری خوشی کے ساتھ خوشی منائے اور ہمارے لئے جان و مال تک کی قربانی دے جو مومن ایسا کرے گا موت کے وقت اس کی آنکھیں ٹھنڈی ہوں گی وہ ہمارے آبائے طاہرین علیہم الصلوات والسلام کو اپنے سرہانے پائے گا اور وہ اس وقت ملک الموت سے تاکید فرمائیں گے کہ یہ ہمارا چاہنے والا ہے اس کی روح کو اس طرح قبض کرنا کہ اسے کوئی تکلیف نہ ہو اور وہ مومن کل جنت میں ہمارے ساتھ ہمارے درجات عالیہ میں ہوگا اور وہ ہم سے ہے اور ہمارے لئے ہے کیونکہ اگر کوئی انسان کسی پتھر سے محبت کرتا ہوگا تو اللہ د اسے روز قیامت اسی پتھر کے ساتھ اٹھائے گا تو کیا جو ہم سے محبت کرنے والے ہیں کیا وہ ہمارے ساتھ نہیں ہوں گے؟
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار