

Loading content...
دوستو!ـاب بات یہاں تک پہنچ چکی ہے تو اب یہ آپ کو سوچنا چاہیے کہ جس گھر کی ایک کنیز کی عظمت و حقیقت کے بارے میں کوئی کچھ نہیں سوچ سکتا تو اور ان کی ولادت وآمد کے بارے میں اور ان کی زندگی کے اسرار کوکوئی نہیں سمجھ سکتا تو شہنشاہ زمانہ عَجَلَ اللّٰہُ فَرَجَہ الشَّرِیْف کی والدہ پاک صلوات اللہ علیہا کے بارے میں کوئی کیسے حتمی بات کر سکتا ہے؟ جب ایک کنیز ہی اللہ کا وہ راز ہے جو کسی عقل میں نہیں آتا تو اس گھر کی کلی مالک بی بی صلوات اللہ علیہا کے اسرارِ ذات کو کون سمجھ سکتا ہے؟ میری لاکھ بار توبہ میں تو ان کے حریم ِذات کے بارے میں سوچ ہی نہیں سکتا کتنے جسارت کرنے والے ہیں وہ لوگ جو ان کے بارے میں بڑے جاہلانہ وثوق کے ساتھ باتیں کرتے چلے جاتے ہیں … سچ تو یہ ہے کہ یہ پورا گھر غلاموں کنیزوں سمیت اللہ د کا وہ راز ہے جو کسی کی سمجھ میں آہی نہیں سکتا ہماری کیا اوقات ہے؟
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار