

Loading content...
دوستو!ـیہ بات میں کئی مرتبہ عرض کرچکا ہوں کہ جہاں بھی برکت و مبارک کا لفظ استعمال ہوتا ہے وہاں اس چیز کے تادیر باقی رہنے کی دعا ہوتی ہے جیسے ہم کہتے ہیں حرام میں برکت نہیں ہوتی یعنی جلدی ختم ہوجاتا ہے یا ہم کسی کو اولاد کی پیدائش پہ مبارک دیتے ہیں تو کہتے ہیں کہ تمہیں یہ بیٹا مبارک ہو یعنی تمہارے پاس یہ تادیر باقی رہے، اسی طرح امام کائنات علیہ الصلوات والسلام دعا میں فرماتے ہیں کہ ہماری فضہ سلام اللہ علیہا کو ہمارے لئے برکت عطا فرما یعنی اسے زیادہ عرصہ تک اس گھر میں باقی رکھ…اس دعا کانتیجہ یہ نکلا کہ جو بہ اختلافِ روایات دو، تین یا چار ہجری میں تیس سال کی عمر میں گھر اطہر میں آئی وہ تقریباً 130/125سال کی عمر میں وصال فرماتی ہے اس دوران پاک گھر میں جتنے پردہ دار صلوات اللہ علیہن وصال فرماتے ہیں ان کی آخری ڈیوٹی یہی جناب فرماتی ہیں اور ان سے جب بھی تعارف چاہا گیا تو یہی فرمایا کہ میں سیدہ کونین صلوات اللہ علیہا کی ماں فضہؐ صلوات اللہ علیہا ہوں… بس ایسی ماں بنیں کہ سارے گھر کی ماں ہی بن کر رہ گئیں
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار