

Loading content...
اس سے آگے جو کچھ میں کہنا چاہتا ہوں وہ میں کہہ نہیں سکتا کیونکہ میرے پاس سوائے بے ثبوتیوں کے اور کوئی چیزہے ہی نہیں… کیونکہ میں یہ نہیں جانتا کہ جناب فضہ سلام اللہ علیہا کیسے دنیا میں آئیں؟ کہاں سے آئیں؟ ان کی ذات کیا تھی؟ یہ کہاں کی مخلوق تھیں؟ خاکی تھیں یا نوری تھیں؟امری مخلوق سے تھیں یا خلقی مخلوق میں سے تھیں؟… ہاں میرا ضمیر میرا ایمان یہاں تک فیصلہ کرتا ہے کہ پاک پردہ داران توحید و رسالت صلوات اللہ علیہن کے وصال الی اللہ د کے وقت ان کے غسل و کفن کے امور کیلئے کسی نہ کسی بتول کو اس گھر میں ضرور موجود رہنا چاہیے اور انہیں کسی غیر معصوم کا غسل دینا ہمارے مسلمات مذہب اور اللہ د کے عدل اور ایک انصاف پسندعقل کے خلاف ہے اگر انہوں نے جناب سیدہ پاک صلوات اللہ علیہا اور شریکة الحسینؐ صلوات اللہ علیہا کو غسل وکفن دیا ہے اور اگر یہ غسل و کفن والی روایات درست ہیں تو پھر ہمیں یہ ماننا پڑے گا کہ یہ کینز کوئی عام مستور نہیں تھی بلکہ اللہ د کی طرف سے اس گھر کو غلامی کیلئے ایک بتول عطا فرمائی گئی تھی کہ جس کے بارے میں امیرکائنات علیہ الصلوات والسلام نے دعا فرمائی تھی ٭اللھم بارک لنا فی فضتنا… اے میرے پالنے والے ہماری اس فضہ سلام اللہ علیہا میں ہمارے لئے برکت عطا فرما
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار