

Loading content...
اختیارمعرفت الرجال…الفھرست…فھرست منتجب الدین… رجال ابن داؤد…خلاصتہ احوال…خلاصتہ اقوال…جامع الرواة…درجات الرضیعہ…معجم الرجال…تہذیب المقال… تلامذةالمجلسی… وغیرہ میں سلیک کا کوئی ذکر نہیں… معر فت اخبار الر جال… الا صابہ فی تمیز الصحابہ جلد 2 میں سلیک کو ابن عمر لکھا ہے اور ابن ہدیہ نے کسی دوسرے سلیک کو لکھا ہے جو مجہول الحال ہے اور غیر غطفانی ہے، میزان الاعتدال فی نقد الرجال میں سلیک نامی کسی شخص کا ذکر تک نہیں رجال کے اور بھی کتب ہیں جو میرے پاس نہیں تھے مگر میں ہزاروں مجلدات کے ہزاروں حوالے دیکھنے کے بعد قدرے یقین سے کہہ سکتا ہوں کہ جو نام جناب فضہ سلام اللہ علیہا کے بیٹوں کے بیان ہوئے یعنی داؤد بن سلیک، محمد بن سلیک، عیسیٰ بن سلیک، موسیٰ بن سلیک، ان میں سے کسی ایک بیٹے کے حالات کسی مرکزی کتاب میں نہیں ملیں گے
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار