

Loading content...
میں نے کتابیں چھان ماریں مگر ان کے بارے میں کوئی حتمی بات معلوم ہی نہ ہوسکی کہ یہ کہاں سے آئی تھیں… کسی نے لکھا یہ ہندوستان سے گئی تھیں، کسی نے لکھا یہ حبشہ سے آئی تھیں، شہنشاہ حبشہ اشقبوص ]اشکبوس[ کی دختر تھیں، کسی نے لکھا یہ یمن سے آئی تھیں، کسی نے لکھا یہ بربر کے علاقے سے آئی تھیں، کسی نے لکھا یہ دیلم کی شہزادی تھیں، مگر کوئی یقین سے نہ لکھ سکا کہ یہ کہاں سے آئی تھیں… اور نہ ہی میں یقین سے کہہ سکتا ہوں کہ یہ کہاں سے آئی تھیں
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار