

Loading content...
دوستو!ـآج جی چاہتا ہے کہ میں ایک بات عرض کردوں یہ مجھے خود معلوم نہیں کہ میری سوچ کہاں تک درست ہے ممکن ہے میری سوچ غلط ہو مگر میں ایک بات کرتا ضرور ہوں کہ جب میں نے اس مسلمہ پر غور کیا کہ معصوم کو غسل معصوم ہی دے سکتا ہے تو میرے ذہن میں ایک خیال بجلی کے کوندے کی طرح لپکا کہ خاندان تطہیر علیہم الصلوات والسلام کے جو پاک مرد ہیں انہیں تو ان جیسا معصوم ہی غسل دے سکتا ہے دیگر کسی شخص کو اجازت نہیں تو کیا اس گھر کے مخزن عصمت ومعصومین مستورات مخدرات وحدت صلوات اللہ علیہن کیلئے بھی تو یہی شرط اپنی تمام تر سختیوں سمیت لاگو ہونا چاہیے یعنی انہیں بھی غسل دینے کیلئے ان جیسا ہونا چاہیے یعنی معصوم کو غسل معصوم دے تو بتول کو غسل بھی بتول ہی کو دینا چاہیے…اب یہ سوچ اور آگے بڑھی تو میری حیرت اور بڑھی جب میں نے کتابوں دیکھا کہ ملکۂ عالمین صلوات اللہ علیہا کو غسل کس نے دیا؟ ساری کتابیں یہی کہتی تھیں کہ امیر کائنات علیہ الصلوات والسلام کے تعاون سے انہیں جناب فضہ سلام اللہ علیہا نے غسل دیا
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار