

Loading content...
رات ہوگئی… رات گزرتی گئی… نہ والدہ کو علم کہ اللہد کا فضل کب نازل ہونا ہے اور نہ پھوپھی پاک صلوات اللہ علیہا کو علم… نماز تہجد کا وقت ہوا ملکہ عالمین صلوات اللہ علیہا نے تجدید وضو فرمائی کیونکہ ان پاک ذوات تطہیر علیہم الصلوات والسلام کا ازل سے وضو ہوتا ہے جسے نیند بھی مجروح نہیں کر سکتی یہ جب بھی وضو فرماتے ہیں تو وضو کی تجدید ہی فرماتے ہیں… انہوں نے وضو کی تجدید فرمائی اور نماز شب اول وقت میں پھوپھی پاک صلوات اللہ علیہا کے پہلو میں ادا فرمائی… نماز مکمل ہوئی اس کے بعد پھوپھی پاک سے فرمایا ہم پر ایک ایسی کیفیت طاری ہورہی ہے جیسے نزول وحی کے وقت شہنشاہ انبیا صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کی ہوتی تھی آپ مجھ پر چادر ڈال دیں کیونکہ اب احساس ہوتا ہے کہ کوئی بہت بڑا واقعہ ہونے والا ہے… پھر چادر ڈال کر آرام فرما ہوجاتی ہیں اور پہلو میں پھوپھی پاک تشریف فرما ہوجاتی ہیں… جب صبح کے چاربجکر تین منٹ ہوتے ہیں تو اچانک ایک نورانی حجاب حائل ہوجاتا ہے اور پھوپھی پاک صلوات اللہ علیہا کی نظروں سے پاک بہو صلوات اللہ علیہا غائب ہوجاتی ہیں وہ پریشانی کے عالم میں اپنے شہنشاہ بیٹے علیہ الصلوات والسلام کی طرف تشریف لے جاتی ہیں اور فرماتی ہیں بٹیا وہاں تو عجیب بات ہوگئی ہے ہماری بہو صلوات اللہ علیہا ہماری نظروں سے غائب ہوچکی ہیں اور ان کے اور ہمارے مابین حجاب آچکا ہے… یہی وہ لمحہ نزول ہے کہ جس میں فضل اللہ مجسم نے نازل ہونا تھا میں نے اسی لمحے کے میں بارے عرض کیا تھا کہ اس لمحے سے سوائے زمانے کے امام معصوم علیہ الصلوات والسلام کے کوئی واقف ہی نہیں ہوسکتا… جب پھوپھی پاک صلوات اللہ علیہا آکر حجاب نورانی کاذکر فرماتی ہیں تو جناب ابومحمدؐ العسکری علیہ الصلوات والسلام مسکرا کر فرماتے ہیں جس نے ظہور فرمانا تھا وہ ظہور فرماچکے ہیں اب انہیں ہمارے پاس لائیں
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار