

Loading content...
شہنشاہ معظم علیہ الصلوات والسلام مسکرا کر فرماتے ہیں ایسا کچھ نہیں ہے، یہ تو ازل کا فیصلہ ہے کہ روم کی شہزادی صلوات اللہ علیہا آپ کی بہو ہی کی آغوش کو انہوں نے زینت دینا ہے…یہ خوش خبری سن کر وہ اپنی پاک بہوصلوات اللہ علیہا کے ہاں تشریف لاتی ہیں وہاں آکر مبارک باد پیش کرتی ہیں اور فرماتی ہیں بیٹی آپ کو بہت مبارک ہو کہ آج فضل اللہ زمانہ عَجَلَ اللّٰہُ فَرَجَہ الشَّرِیْف کی دنیا پہ آمد ہونے والی ہے آپ نے تو مجھے بتایا تک نہیں… ملکہ عالمین صلوات اللہ علیہا عالمِ حیرت میں ڈوب کر دریافت فرماتی ہیں کہ انہوں نے کس کی آغوش کو زینت دینا ہے؟… بی بی فرماتی ہیں اور کس کی آغوش کو زینت دینا ہے آپ ہی کی آغوش کو زینت بخشنا ہے… ملکہ عالمین صلوات اللہ علیہا فرماتی ہیں پھوپھی پاک صلوات اللہ علیہا آج تک ہمارے سرتاج اطہر علیہ الصلوات والسلام کی نگاہ کرم کے علاوہ ہمیں کسی چیز نے مس تک نہیں کیا تو یہ کیسے ممکن ہے؟ آپ کو یہ خوشخبری کس نے سنائی ہے؟… بی بی صلوات اللہ علیہا فرماتی ہیں اور کس نے سنانا تھی آپ کے پاک سرتاج و سہاگ علیہ الصلوات والسلام ہی نے تو یہ خبر سنائی ہے… جب یہ بات سنی تو چہرۂ اقدس پہ شرم و حیا کی سرخی دوڑ گئی اور ادب سے سرجھکا کر فرمایا اگر انہوں نے فرمایا ہے تو پھر یقینا درست ہوگا
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار