

Loading content...
آپ کتابیں اٹھا کر دیکھیں جب یہ رات ہوتی ہے تو جناب ابو محمدؐالعسکری علیہ الصلوات والسلام اپنی پھوپھی پاک سے فرماتے ہیں کہ آج رات فضل اللہ مجسم کا ظہور مسعود ہونا ہے اس لئے آج ہمارے ہاں افطار فرمائیں وہ معظمہ جو اس گھر کے اندر بتولِ دوراں کا درجہ رکھتی ہیں، چادر تطہیر کی مالک ہیں، امام محمد تقی علیہ الصلوات والسلام کی دخترؐ اطہر ہیں، امام علی نقی علیہ الصلوات والسلام کی ہمشیرؐہیں، امام حسن العسکری علیہ الصلوات والسلام کی پھوپھی پاکؐ ہیں، خود ہمارے شہنشاہ زمانہ عَجَلَ اللّٰہُ فَرَجَہ الشَّرِیْفکی دادی پاک صلوات اللہ علیہا ہیں، خانہ توحید کی سب سے معزز خاتون ہیں، وہ فرماتی ہیں اے میرے امام زمانہ بیٹے آپ نے فرمایا ہے کہ آج ہمارے منتقم بیٹے نے دنیا میں تشریف لانا ہے تو یہ بھی تو فرمائیں کہ انہوں نے کس کی آغوش کو زینت بخشنا ہے کیونکہ جو ملکہ روم صلوات اللہ علیہا ہیں ان کی جبین مبین پر تو اس کے آثار تک موجود نہیں ہیں کیا والدہ پاک کے انتخاب میں کوئی بدا واقعہ ہوا ہے؟
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار