

Loading content...
دوستو!ـآپ نے دیکھا کہ اس لمحہ نزول نور اِلٰہی سے کس طرح کائنات کو بے خبر رکھا جاتا ہے… اور یہ بھی آپ جانتے ہیں کہ جب وہ لمحہ نزول آیا تھا تو عین اسی وقت شہنشاہ انبیا صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم سجدہ شکر میں مشغول تھے اور اپنے نور کی تکمیل کا شکر ادا فرمارہے تھے کیونکہ وہ ان کے نور کا دوسرا نصف ظاہر ہوکر انہی کی ذات کو مکمل فرمارہا تھا اور وہ شکر فرمارہے تھے اب ہمارے انوار ازلیہ و ابدیہ کی بتدریج دنیا میں آمدکا سلسلہ شروع ہوگیا
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار