

Loading content...
کیونکہ جس دور میں امیرکائنات علیہ الصلوات والسلام کا ورود مسعود ہوا اس دور میں جناب ابوطالب علیہ الصلوات والسلام ہی وصی و ولی تھے اسی لئے وہ بھی جانتے تھے کہ کعبے کے اندر کیا ہورہا ہے کیونکہ وہ بھی معصوم تھے اسی طرح شہنشاہ انبیا صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم بھی جانتے تھے کہ کعبہ میں کیا ہورہا ہے وہ بھی خاموش تھے… جب تین دن بعد شہنشاہ انبیا صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم حرم کعبہ میں تشریف لے جاتے ہیں تو تالا خود بخود قدم بوس ہوجاتا ہے دروازہ کھل جاتا ہے، اور ان تین دن میں جو کچھ کعبہ مکرم کے اندر ہوتا ہے اس سے ساری کائنات بے خبر ہوتی ہے حتیٰ کہ والدہ پاک صلوات اللہ علیہا کو بھی اس لمحہ نزول کے بارے میں کچھ معلوم نہیں ہوتا کہ نور اِلٰہی کیسے نازل ہوا بس اتنا جانتے ہیں کہ انہیں ایک لمحے کیلئے نیند آئی اور پھر تسبیح و تحمید کی آواز پہ آنکھ کھل گئی دیکھا تو پہلو میں شہنشاہ لخت جگر علیہ الصلوات والسلام سجدہ ریز ہیں اور حمد و تسبیح فرما رہے ہیں، یہ دیکھ کر مامتا نے آواز دی کہ یہ آپ کے بیٹے ہیں تو فوراً سینے سے لگا لیتے ہیں
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار