

Loading content...
جیسا کہ بحار الانوار اور شیخ صدوق کے حوالے سے میں نے جناب سلمان پاک سلام اللہ علیہ کے بارے واقعات میں عرض کیا تھا کہ سرور کونین صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کے دور میں عرب کے گرد چار دین رائج تھے ایک جناب عیسیٰ علیہ السلام کا، دوسرا جناب زرتشت علیہ السلام کا، جو اللہ کے نبی تھے اور ان کے دین کو مسخ کرکے آتش پرستی اور سورج پرستی میں بدل دیا گیا تھا جس کا تذکرہ میں نے جناب زرتشت کے واقعات میں کیا تھا اسی طرح دین یہود تھا مگر اس میں وصایت کا سلسلہ نہ تھا بلکہ وہاں ربی ]علمائے ربانیین[ آرہے تھے اور چوتھا دین جناب ابراہیم علیہ السلام کا تھا جس کے وارث متولیاں کعبہ تھے اور اس دور میں ان تین دینوں کے اوصیائے موجود تھے یعنی جناب عیسیٰ علیہ السلام کے اوصیا میں سے سب سے آخری وصی جناب بردہ تھے جن کے بارے میں شہنشاہ انبیا صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے فرمایا تھا کہ انہوں نے اپنا سب کچھ ہمارے سپرد فرمایا تھا ]بحار[ اور جناب زرتشت کے وصی جناب سلمان پاک سلام اللہ علیہ تھے اور جناب ابراہیم علیہ السلام کے وصی جناب ابوطالب علیہ الصلوات والسلام تھے جیسا کہ امیرکائنات علیہ الصلوات والسلام سے جب آخری وصی کے بارے میں سوال ہوا تو فرمایا وہ ہمارے بابا پاک علیہ الصلوات والسلام تھے یہ ایک علیحدہ بحث ہے کہ روایات میں جناب سلمان پاک علیہ السلام کو جناب عیسیٰ علیہ السلام کا وصی بھی کہا گیا ہے اس بحث کو ہم یہاں نہیں چھیڑتے بات لمبی ہوجائے گی
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار