

Loading content...
میں نے جناب عبد المطلب علیہ الصلوات والسلام کے موضوع پہ اپنے تقاریر میں جوکچھ عرض کیا تھا اس میں یہ بھی عرض کیا تھا کہ جناب ابراہیم علیہ السلام کی نسل میں نبوت کی ایک شاخ نہیں دوشاخیں چلی تھیں ایک جناب اسماعیل علیہ السلام کی طرف سے اور ایک جناب اسحاق علیہ السلام سے، جملہ انبیا بنی اسرائیل جناب اسحاق و یعقوب علیہما السلام کی نسل سے تھے کیونکہ جناب یعقوب علیہ السلام کا لقب اسرائیل یعنی عبد اللہ تھا اس لئے ان کی نسل سے جو نبی ہوئے انہیں انبیا ئے بنی اسرائیل کہاجاتا ہے اور جو انبیا علیہم السلام اولاد اسماعیل علیہ السلام سے تھے انہیں انبیا بنی اسماعیل کہاجاتا ہے اگر ہم اولاد اسماعیل علیہ السلام سے کسی کو نبی نہ مانیں تو یہ اللہ کے عدل کے خلاف ہے کہ ستر ہزار نبی اولاد بنی اسرائیل سے ہوں اور جو بڑا بیٹا ہے دستار کا وارث ہے اس کی نسل میں سے صرف ایک نبی ہو اور پورا سلسلہ نسب نبوت سے خالی رکھاجائے یہ اللہ کے عدل کے خلاف ہے یہاں اس کی تفصیل نہیں دے سکتا ہاں اتنا عرض کرتا ہوں کہ ایک انگریز کا قول ہے کہ جب تک شہنشاہ انبیا صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کے سارے آباو اجداد طاہرین علیہم الصلوات والسلام کو انبیا علیہم السلام کی لسٹ میں شامل نہ کیا جائے ایک لاکھ چوبیس ہزار کی تعداد پوری نہیں ہوسکتی اس لئے میں نے کہاتھا کہ جناب عبد المطلب علیہ الصلوات والسلام اپنے وقت کے وصی بمنزلت نبی تھے جو شریعت ابراہیمی کے ماتحت تھے اور جہاں نبی ہوتا ہے تو وہاں ان کا وصی ہونا ضروری ہے جسے منصب ولایت کا حامل ہونا چاہیے اس لئے یہاں عرض کروں گا کہ جناب پاک عمران علیہ الصلوات والسلام اپنے وقت میںمنصب ولایت کے حامل تھے
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار