

Loading content...
آپ حرم کعبہ کا واقعہ دیکھیں ملکہ کائنات بی بی صلوات اللہ علیہا وہاں تشریف لاتی ہیں اچانک دیوار شق ہوتی ہے، اندر تشریف لے جاتی ہیں، اس کے بعد کیا ہوا پورے تین دن تک کسی کو کوئی خبر نہیں، لوگ پریشان ہیں، پورا مکہ حیران ہے، اور پریشانی کا یہ عالم ہے کہ بار بار در اطہر پر آتے ہیں کہ نہ تالا ٹوٹتا ہے نہ ہی کنڈی کاٹی جا سکتی ہے نہ ہی دروازہ کھلتا ہے، اندر ایک اکیلی معظمہ کونین صلوات اللہ علیہا ہیں خداجانے ان پر کیا بیتی ہے… مگر جب یہ باتیں پاک گھر کے کسی فرد کے سامنے ہوتی ہیں تو وہ ان کی پریشانی اور لا علمی پر مسکرا کر رہ جاتے ہیں، جناب عمران علیہ الصلوات والسلام جو تیس سال قبل شہنشاہ انبیا صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کے دنیا میں ظہور اجلال کے موقعہ پر امیرکائنات علیہ الصلوات والسلام کی والدہ ء ماجدہ صلوات اللہ علیہا سے فرما چکے تھے کہ آج جو شہزادہ آپ کو قابل رشک نظر آتا ہے بالکل اس جیسا بیٹا تیس سال بعد آپ کی آغوش عاطفت کو بھی زینت دے گا اس طرح یہ دونوں آپ ہی کے بیٹے ہیں اور ایک ہی جیسے ہوں گے، وہ جب سنتے ہیںکہ کعبے کا دروازہ بند ہے اور اندر کے معاملات سے کوئی انسان تو کیا کوئی فرشتہ بھی واقف نہیں ہے تو وہ پریشان نہیں ہوتے بلکہ انتہائی مطمئن ہیں حتیٰ کہ سارا مکہ حرم میں جاکر دروازے کو کھولنے کوشش کرتا ہے مگر کوئی تاریخ نہیں بتاتی کہ جناب عمران علیہ الصلوات والسلام حرم کعبہ میں تشریف لے گئے ہوں
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار