

Loading content...
جب انگور سب کے سامنے شہنشاہ کربلا علیہ الصلوات والسلام کے ہاتھوں پہ آتے ہیں تو اس وقت تک کوئی نہیں دیکھ سکتا جب تک ہاتھوں پہ قیام پذیر نہیں ہوجاتے بہ الفاظ دیگر وہ آنے والے انگور ہاتھوں ہی پر ظاہر ہوتے ہیں اس بات سے کوئی واقف نہیں ہوتا کہ یہ انہی ہاتھوں پر وجود پذیر ہوئے ہیں یا آسمان سے اترے ہیں؟…تو کیا فضل اللہ مجسم علیہ الصلوات والسلام کے نزول سے کوئی آشنا ہوسکتا ہے؟… کیا ہم یہ نہیں سوچ سکتے کہ جو اللہ کا فضل مجسم ہے اس سے دنیا ایک لمحے کو بھی خالی نہیں ہوسکتی اور کائنات کی کوئی جگہ کسی بھی لمحے میں اس کے نور سے خالی نہیں ہوتی ممکن ہے وہ موجود تو پہلے سے ہوں اور صرف انہوں نے اپنا اظہار فرمایا ہو
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار