

Loading content...
دوستو!ـجب ہم کسی فنکار کے فن کی جانچ کرنا چاہتے ہیں تو یہ دیکھتے کہ اس نے اصل کی کتنے فیصد درست نقل و شبیہ بنائی ہے جیسا کہ ایک شنیدہ بات ہے کہ ایک مقام پر مصوری کا مقابلہ تھا دنیا کے تین بڑے آرٹسٹ بلائے گئے انہوں ہے ایک ایک تصویر بڑی محنت سے بنائی، ان میں سے ایک صاحب نے مٹھائیوں کی ایک پلیٹ بنائی تھی، دوسرے نے گلاب کے پھول بنائے اور تیسرے نے ایک کپڑے کے پردے کی تصویر بنائی… ان کی تصویروں کی نمائش ایک گارڈن پارک میں ہوئی وہاں ایک بڑے عہدہ دار کو بلایا گیا اور جب وہاں مٹھائیوںکی پلیٹ والی تصویر کی نقاب کشائی کی گئی تو وہاں جتنی مکھیاں تھیں وہ اس پلیٹ پر ٹوٹ پڑیں اس پر سارے لوگوں نے کہا کہ واقعی یہ بڑا فنکار ہے کیونکہ اس نے اپنی تصویر سے مکھیوں کو بھی دھوکہ دے دیا ہے… اس کے بعد دوسرے کی تصویر دکھائی گئی جب گلاب کے پھول کی ٹوکری والی تصویر سامنے آئی تو وہا ں موجود شہد کی مکھیاں ان پر ٹوٹ پڑیں… اس کے بعد وہ مہمان خصوصی اس تصویر کے پاس گئے جو کپڑے کے پردے کی تصویر تھی انہوں نے تصویر کو دیکھ کر کہا بھائی اس سے تو کپڑا ہی کسی نے نہیں ہٹایا اس کپڑے کو ہٹاؤ تاکہ ہم دیکھیں کہ اس میں کیا ہے؟… اس پر سارے لوگ ہنس پڑے کہ جناب یہ تصویر ہے ہی کپڑے کی… یہ سن کر اس نے کہا بھائی باقی فنکاروں نے جانوروں کو دھوکہ دیا ہے اور اس تصویر نے تو مجھ جیسے انسان کو ہی کو دھوکہ دے دیا ہے اس لئے یہی تصویر اول نمبر کی ہے
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار