

Loading content...
دوستو!ـہم دیکھتے ہیں کہ شہزادہ علی اکبر علیہ الصلوات والسلام کمسنی کے زمانے میں بابا جان علیہ الصلوات والسلام کے سامنے تشریف لے جاتے ہیں اور عرض کرتے ہیں بابا جان ہمارا جی کر رہا ہے آج انگور کھائیں آپ ہمیں انگور دیجئے … اس وقت وہاں اصحاب کی ایک جماعت بیٹھی ہوئی ہے وہ عرض کرتی ہے شہزادہؐ یہ تو انگور کا موسم ہی نہیں انگور کہاں سے آئیں گے؟… شہزادہ پاکؐ علیہ الصلوات والسلام ان بولنے والوں کی طرف توجہ فرمائے بغیر اپنی فرمائش کا اعادہ فرماتے ہیں… امام کائنات شہنشاہ کربلا علیہ الصلوات والسلام آسمان کی طرف اپنا دست مبارک دراز فرماتے ہیں، دست مبارک پر ایک طبق ظاہر ہوتا ہے جو تازہ انگوروں سے بھر اہوا ہوتا ہے، وہ طبق امام کائنات علیہ الصلوات والسلام اپنے لخت جگرؐ کے سپرد فرماتے ہیں، وہ طبق لے کر روانہ ہوجاتے ہیں، اس پر سارے اصحاب عرض کرتے ہیں کہ یہ کہاں سے آئے ہیں؟ تو انہیں فرمایا جاتا ہے کہ یہ اللہ کا فضل ہے
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار