

Loading content...
دوستو!ـآپ نے دیکھا کہ ہر وہ چیز جو غیر عادی طریقے سے آتی ہے اسے فضل اللہ کہاجاتا ہے… عادی طریقہ کیا ہے؟ انسان زمین کلٹی ویٹ (Cultivate) کرتا ہے، اس میں بیج بوتا ہے، پانی دیتا ہے، فصل تیار ہوتی ہے، کاٹتا ہے، گھر لاتا ہے، اس کی پسائی ہوتی ہے، آنا گوندھا جاتا ہے، تنور یا توا کام کرتا ہے، چولھا جلتا ہے، روٹی تیار ہوتی ہے، یعنی ایک لمبا پراسس (Process) ہے جس میں سے گزرنا پڑتا ہے… اسی طرح انسان انگور کی قلم لگا تا ہے، اس پودے کو سینچتا ہے، پروان چڑھاتا ہے، دوچار سال کی محنت اور حفاظت کے بعد ایک پودا پھل دینا شروع کرتا ہے، جب پھل پک کر تیار ہوجاتا ہے تب انسان استعمال کرتا ہے اسی طرح ہر چیز کا ایک عادی طریقہ ہے
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار