

Loading content...
اسی طرح ہم دیکھتے ہیں کہ جب جناب مریم سلام اللہ علیہا کو مقدس ہیکل کی خدمت کیلئے وقف کیا جاتا ہے تو وہ اس کی خدمت میں مصروف ہوتی ہیں اور وہاں ان کی کفالت جناب زکریا علیہ السلام فرماتے ہیں لیکن ہوتا یہ ہے کہ ایک دن وہ آکر کیا دیکھتے ہیں کہ جناب مریم سلام اللہ علیہا مصروفِ عبادت ہیں اور ان کے سامنے محراب میں بہت سے کھانے رکھے ہوئے ہیں میوہ جات ہیں فروٹ ہیں دیگر کئی چیزیں ہیں یہ دیکھ کر جناب زکریا علیہ السلام حیران ہوجاتے ہیں اور فرماتے ہیں کہ یہ چیزیں کہاں سے آئی ہیں؟ جواباً وہ فرماتی ہیں کہ یہ میرے رب کی طرف سے آئی ہیں یہ اللہ د کا فضل ہے
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار