

Loading content...
دوستو!ـوہ بھی کیا منظر ہوگا کہ جب منبر عدل آراستہ ہوگا اس پر شہنشاہ زمانہ عَجَلَ اللّٰہُ فَرَجَہ الشَّرِیْف جلوہ افروز ہوں گے لاکھوں کروڑوں محبین سامنے کھڑے ہوں گے اور ہر محب صاحب فضل ہوگا وہاں کسی کو بتانے کی ضرورت نہ ہوگی کہ یہ صاحب فضل ہیں کیونکہ وہ ذات اللہ د کے فضل حقیقی عَجَلَ اللّٰہُ فَرَجَہ الشَّرِیْف ہیں وہ ہر مومن کے ساتھ نظر آئیں گے… وہاں تو منبر عدل پر بھی اللہ د کی نیابت میں عدل فرماتے ہوئے وہی نظرآئیں گے اور ہر مومن کی وکالت کرتے ہوئے بھی خود نظر آئیں گے اور ہر مومن کی سفارش کرتے ہوئے بھی وہی خود نظر آئیں گے بس ایک عجیب منظر ہوگا جبکہ وہی عادل، وہی وکیل، وہی سفارشی، وہی شفیع، وہی بشارت دینے والے، یعنی ایک ہی ذات اپنے مختلف صفات کے آئینوں میں جلوہ ریز ہوگی تو میدان عدل جنت الوصال بن جائے گا
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار