

Loading content...
دوستویہ بات تو میں کئی مرتبہ عرض کر چکا ہوں کہ اللہ د کے کئی اسماء الحسنیٰ ہیں جن سے ہم اسے پکارتے ہیں مگر ان اسماء الحسنیٰ کے ایک مسمیٰ بھی ہیں جنہیں اسمائے مجسم کہہ سکتے ہیں جیسا کہ آئمہ اطہار علیہم الصلوات والسلام نے فرمایا تھا کہ ٭ نحن الاسماء اللہ الحسنیٰ… ہم ہی اللہ د کے اسمائے مجسم ہیں کہ جن کے ذریعے پکارنے کا اس نے امر فرمایا ہے اسی طرح اللہ د کے صفات مجسم بھی ہمارے آئمہ اطہار علیہم الصلوات والسلام ہیں کیونکہ فضل اللہ د کی صفت ہے اس لئے اس کے موصوف بھی ہمارے آئمہ اطہار علیہم الصلوات والسلام ہیں اور خصوصی طور پہ ہر زمانے کا امام اس زمانے کیلئے اللہ د کا فضل مجسم ہوتا ہے کائنات کا پورا نظام کیونکہ اللہ کے فضل سے ہوتا ہے اس لئے وہ سارے کا سارا زمانے کے امام سے وابستہ ہوتا ہے
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار