

Loading content...
اسی مثال سے ہمیں سمجھنا چاہیے کہ جو شخص فضل اللہ مجسم یعنی زمانے کے شہنشاہ علیہ الصلوات والسلام سے جتنا زیادہ قربِ معنوی و روحانی رکھتا ہوگا اس میں ان کے صفاتِ حسنہ اتنے زیادہ سرایت پذیر ہوں گے اور جو شخص اپنی انانیت کو ان کے نور میں فنا کر دیتا ہے تو پھر اس میں کلی طور پر اپنے شہنشاہ زمانہ علیہ الصلوات والسلام کی مشابہت پیدا ہوجاتی ہے اس کے کردار میں اٹھنے بیٹھنے میں کلام میں اعمال و افعال میں ایسی نورانی مشابہت پیدا ہوجاتی ہے کہ ایک صرصری بین انسان کو شک ہونے لگتا ہے کہ کہیں یہی ہمارے شہنشاہ پاک علیہ الصلوات والسلام تو نہیں ہیں؟ہاں جن افراد میں اعمال و کردار و عبادت و نورانیت میں کوئی مشابہت موجود نہیں ہے انہیں کسی خوش فہمی میں نہیں رہنا چاہیے کیونکہ انہیں محبت و ولایت کا فیض حاصل ہی نہیں ہوا بلکہ وہ اپنے شہنشاہ زمانہ عَجَلَ اللّٰہُ فَرَجَہ الشَّرِیْف سے معنوی و روحانی اعتبار سے کوسوں دور ظلمت کی کسی گھاٹی میں پڑے ہوئے ہیں اس لئے انہیں اپنے شہنشاہ زمانہ عَجَلَ اللّٰہُ فَرَجَہ الشَّرِیْف سے قرب کے حصول کی کوشش کرنی چاہیے اور ان سے قرب کی توفیق طلب کرنا چاہیے
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار