

Loading content...
یہاں یہ بھی عرض کرتا چلوںکہ فیض کے درجات دراصل اللہ د کے فضل مجسم کے قرب و تقرب کے درجات ہوتے ہیں جو جتنا زیادہ قریب ہوتا ہے وہ ان سے اتنا زیادہ فیض حاصل کر رہا ہوتا ہے، مگر یہ بات نہیں بھولنا چاہیے کوئی چاہے کتنا ہی بعید کیوں نہ ہو وہ فیض کے دائرے سے باہر نہیں ہوتا بلکہ اسے کچھ نہ کچھ فیض پہنچتا ہی رہتا ہے کیونکہ زمانے کے امام علیہ الصلوات والسلام کے فضل و فیض کے بغیر تو کائنات کی کوئی چیز باقی ہی نہیں رہ سکتی اس لئے عمومی فیض کا سلسلہ پوری کائنات پر ہمیشہ جاری و ساری رہتا ہے ہا ں جن خوش نصیبوںکو قرب خصوصی حاصل ہوتا ہے وہ عمومیت سے خارج ہوکر تخصیص کے دائرے میں آجاتے ہیں اور انہیں اپنے زمانے کے شہنشاہ کی محبت و ولایت عطا ہوجاتی ہے اس محبت و ولایت کے بارے میں فرمایا گیا ہے کہ یہ اللہ کا فضل عظیم ہے ٭ ذالک فضل اللہ یؤتیہ من یشا… اور یہ اللہ د کا وہ فضل ہے جسے وہ مناسب سمجھتا ہے اسے عطا فرماتا ہے
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار