

Loading content...
دوستو!ـحقیقت یہ ہے کہ اللہد کی عظمت اسی میں ہے کہ اسے شر پہ قادر نہ سمجھا جائے کیونکہ شر نقص ہے اور اپنے لئے وہ کسی نقص پر اسی طرح قادر نہیں ہے جس طرح وہ اپنے موت پر قادر نہیں ہے کیونکہ اس کی حیات واجب ہے، جیسا کہ وہ خود بھی چاہے تو خود کو ختم نہیں کر سکتا اسی طرح وہ خود بھی چاہے تو زنا نہیں کر سکتا، وہ خود بھی چاہے تو کوئی برا کام نہیں کر سکتا، کیونکہ جس طرح اس کی حیات واجب ہے اسی طرح اس کی عصمت بھی واجب ہے، بلا تشبیہ پاک خاندان توحید ورسالت علیہم الصلوات والسلام بھی اس کے کمال قرب کی وجہ سے اپنے کسی نقص پر قادر نہیں ہے اس لئے ان کی عصمت بھی واجب ہی ہے اور اسی میں ان کی فضیلت ہے، نہ کہ استعدادِ گنا ہ میں
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار