

Loading content...
() اس دلیل میں تیسرا نقص یہ ہے کہ ملکوت کا معصوم مجبور ہونا بھی درست احادیث و قرآن سے ثابت نہیں ہے جیسا کہ واقعہ ہاروت و ماروت قرآن میں موجود ہے اسی طرح امام مظلوم علیہ الصلوات والسلام کی دنیا پہ آمد کے موقعے پر کئی فرشتوں کو گناہوں سے معافی ملنے کا ذکر ہے جیسا کہ جناب فطرس علیہ السلام ہیں یا جناب دردائیل ہیں یہ وہ فرشتے تھے جنہیں ان کے گناہوں کی سزا ملی اور ہزاروں سال تک معتوب رہے اور انہیں شہنشاہ کربلا علیہ الصلوات والسلام کی نعلین کے صدقے میں معافی ملی اوردوبارہ پر عطا ہوئے اور اپنے اپنے مقامات پر دوبارہ فائز ہوئے اسی طرح کئی فرشتوں کے بارے میں یہاں تک بھی لکھا ہے کہ جنہیں امیرکائنات علیہ الصلوات والسلام نے اپنی ذوالفقارِ پر وقار سے گناہوں کی وجہ سے قتل کیا ایسے لاتعداد واقعات موجود ہیں کہ جن سے پتہ چلتا ہے کہ فرشتوں میں بھی استعداد و صلاحیت گناہ موجود ہوتی ہے اگر ان میں گناہ کی صلاحیت نہ ہوتی تو ان سے گناہ سرزد نہ ہوتا اور نہ ہی انہیں سزا ملتی انہیں سزاکا ملنا بتا رہا ہے کہ ان سے کچھ نہ کچھ ضرور سرزد ہوا ہے… اب جب کہ یہ نظریہ باطل ہوگیا کہ ملکوت میں استعداد گنا ہ نہیں ہوتی تو اس پر قائم جو دلیل تھی وہ تو خود بخود باطل ہوجاتی ہے
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار