

Loading content...
() اس دلیل کا دوسرا نقص یہ ہے کہ یہ قرآن اوراحادیث کے خلاف ہے جیسا کہ آیت تطہیر میں تو اس پاک خاندان علیہم الصلوات والسلام کو کلی طور پر پاک کرنا ثابت ہے نہ کہ ظاہری طور پر، کیونکہ برائی کی استعداد کا باطن میں باقی رہنا اور ظاہر نہ ہونا ایسے ہے کہ جیسے کسی بدبودار چیز کو برتن میں سیل کردینا ہو تاکہ اس کی بدبو باہر نہ جائے ورنہ باطن میں اس کی موجودگی اس برتن کو پاک ثابت نہیں کر سکے گی زیادہ سے زیادہ آپ اس کے ظاہر کے حصہ کو پاک کہہ سکیں گے کلی طور پر نہیں اور یہ اللہ د کے حکم کے خلاف ہے
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار