

Loading content...
ان سب رسولوں کو بھی ایک کتاب نبوتی عطا ہوتی ہے کیونکہ ہر رسول کیلئے نبی ہونا واجب ہے اس لئے انہیں کتاب نبوتی روز میثاق عطا ہوئی اور ان کی دنیا میں آمد کے ساتھ ہی نازل ہوتی ہے اور ایک دوسری کتاب ہوتی ہے جو ہدایت خلق کیلئے عطا فرمائی جاتی ہے یہ کتاب انبیا کو عطانہیں ہوتی بلکہ یہ رسولوں میں سے بھی مخصوص افراد کو عطا ہوتی ہے ہاں صحف جو کتب رسولیہ کے ضمیمے ہوتے ہیں وہ بہت سے رسولوں کو عطا ہوتے ہیں اور جن کا مقصد ماضی کی شریعت کو ارتقائے عقل کے ساتھ ساتھ اپ ڈیٹ (Update) کرنا ہوتا ہے اس پہ تفصیل سے بات پھر کبھی ہوگی یہاں یہ عرض کرنا چاہتا ہوں کہ جتنے بھی انبیا گزرے ہیں ان میں سے سوائے جناب داؤد علیہ السلام کے کسی کو کتاب عطا نہیں ہوئی اس لئے خالق نے ان کی فضیلت کا ذکر فرمایا ہے کہ انبیا میں یہ واحد نبی ہیں جو رسول بھی نہیں اور صاحب کتاب بھی اور یہ زبور ان پر اللہ د کا ایک فضل ہے اور یہی جناب داؤدعلیہ السلام کی انفرادیت اور اضافی چیز بھی تھی
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار