

Loading content...
فضل خاص کے بارے میں عرض کردوں کہ یہ فضل بین النوعی ہے اس میں مقابلہ کسی دوسری نوع سے نہیں بلکہ نوع انسان ہی میں ہوتا ہے جیسا کہ فرمایا گیا ہے ٭ واللہ فضل بعضکم علیٰ بعض فی الرزق… اسی طرح فرمایا گیا ہے کہ٭ نفضل بعضھا علیٰ بعض فی الاکل…یعنی اس دنیا میں نعمات کی عطا میں ایک دوسرے کے مقابلے میں جو تفاوت ہے اس میں ہر برتری ایک فضل ہے جیسا کہ کسی کو دولت عطا ہوئی ہے، کسی کو صحت، کسی کو طاقت، کسی کو علم، اور اس میں عدل اِلٰہی کا قانون ہمیشہ سے کار فرما ہے یعنی کسی کو دولت دی ہے مگر صحت میں کسی اور پر زیادہ تفضل ہے کسی کو رزق زیادہ دیا ہے تو بھوک نہیں دی کھا کوئی اور زیادہ رہا ہے بہرحال یہ درجاتِ فضل ہیں ہر فرد دوسرے کے مقابلے پیچھے بھی ہے اور آگے بھی ہے اسی کا نام فضل خاص ہے اور یہ صرف انسانوں میں نہیں بلکہ جمادات و نباتات و حیوانات میں بھی موجود ہے جیسا کہ عام پتھر سے جواہرات اور جواہرات میں سے بعض جواہر دوسرے جواہر سے افضل ہوتے ہیں قیمتی ہوتے ہیں اسی طرح نباتات میں بھی فضلیت کی درجہ بندی موجود ہے اور حیوانات میں بھی کئی حیوان دوسرے حیوانوں سے افضل ہوتے ہیں اور پھر ان کی اپنی نسلوں میں بھی یہ درجہ بندی ہوتی ہے یعنی ایک سٹریٹ ڈاگ (Street Dog) ہوتا ہے تو دوسرا کسی اعلیٰ نسل کا کتا ہوتا ہے ایک کو کوئی لینا نہیں چاہتا تو دوسرے کو کوئی دینا نہیں چاہتا یہ بھی اللہ د ہی کی دین ]عطا[ ہے
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار