

Loading content...
برہان انیہیہ ہوتا ہے کہ انسان کسی چیز کی ذات ہی سے اس کی حقیقت کادراک کر سکے اوربرہان لمیہیہ ہوتا ہے کہ انسان کسی ذات کی حقیقت تک رسائی کیلئے اس کی ذات کے علاوہ اس کے صفات و متعلقات سے استدلال کر کے یا کسی دیگر ذریعے سے ادراک کرے، اس کی مثال ہمارے سامنے بخار کی ہے جیسا کہ اگر کسی کو بخار ہوتو اس کے درجہ حرارت کو ہم بغیر کسی آلے کے معلوم نہیں کر سکتے بلکہ ہم تھرما میٹر لگا کر معلوم کر سکتے ہیں کہ اسے کتنے درجے کا بخار ہے اسی طرح دودھ میں پانی کی مقدار معلوم کرنا ہو تو ہم لیکٹو میٹر کا استعمال کرتے ہیں ہوا میں نمی کا تناسب معلوم کرنا ہو تو ہم ہیگرو میٹر استعمال کرتے ہیں ہوا کا دباؤ معلوم کرنا ہو تو ہم بیرو میٹر استعمال کرتے ہیں یعنی ہم ان چیزوں کو بغیر آلات کے معلوم نہیں کرسکتے بلکہ چند اور چیزوں سے ان کی حقیقت تک رسائی پا رہے ہوتے ہیں اسی طرح ہمارے سامنے جب معجزات و فضائل بیان ہوتے ہیں تو ہم ان سے ان پاک ذوات علیہم الصلوات والسلامکی حقیقت کو سمجھنے کی کوشش کرتے ہیں یعنی ہم بلا واسطہ ان کی ذات کو نہیں سمجھ سکتے بلکہ ان کے ان صفات وخصوصیات و معجزات کو ایک پیمانہ قرار دے کر ان کی ذات کو بقدر عقل سمجھنے کی کوشش کرتے ہیں اور وہ بھی اس قدر کہ جس قدر انہوں نے اپنے خصوصیات و صفات کا اظہار فرمایا ہے اور جو چیزیں انہوں نے ظاہر ہی نہیں فرمائیں تو ان کے بارے میں ہمارے پاس سوائے جہالت کے کوئی چیز ہے ہی نہیں
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار