

Loading content...
ہم جب محمد و آل محمد علیہم الصلوات والسلام کے فضائل بیان کرتے ہیں تو ان میں ایک طرح کا موازنہ کرتے ہیں کہ یہ چیزیں دوسروں میں نہیں ہیں اور ہماری ممدوح ذوات اطہار علیہم الصلوات والسلام میں پائی جاتی ہیں جیسا کہ برادران اہل سنت کی ایک بڑی تعداد ہے جو تفضیلیکہلاتے ہیں یعنی وہ امیر کائنات علیہ الصلوات والسلام کو اصحاب کرام سے افضل مانتے ہیں یعنی وہ صحابہ کرام کے مقابلے میں بعض اِلٰہی خصوصیات کو شہنشاہ معظم علیہ الصلوات والسلام میں زیادہ مانتے ہیں اور یہ سمجھتے ہیں کہ ان میں کچھ اعلیٰ صفات و خصوصیات زیادہ پائے جاتے ہیں… یعنی فضل میں ایک طرح کو موازنہ بھی موجود ہوتا ہے جبکہ کرم میں موازنہ نہیں ہوتا بلکہ مکرم تو کسی غیر کے وجود کے بغیر بھی ہو سکتا ہے مگر افضل وہ ہوگا کہ جس کا کوئی غیر اور مقابل ضرور موجود ہو…
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار