

Loading content...
دوستو!ـاب ہم اور آگے بڑھنا چاہتے ہیں اور یہاں میں عرض کروں گا کہ فضل کا جو عوامی تصور ہے وہ کسی حد تک درست بھی ہے اور کافی حد تک ناقص بھی ہے جیسا کہ سارے لوگ جانتے ہیں کہ فضل کی جمع فضائل ہے اور یہ تو آپ ذاکرین و علما کرام سے سنتے ہیں کہفلاں نے بڑے اچھے فضائل پڑھے اس نے ایک فضائلیہ فقرہ کہا اور عوام کا تصور فضائل صرف اتنا ہے وہ فضائل سے مراد ان تاریخی واقعات کو لیتے ہیں کہ جو معجزات کے ضمن میں آتے ہوں یا ان صفات کو لیتے ہیں کہ جو قابل تحسین ہوں، یعنی سخاوت، شجاعت، حسن وجمال وغیرہ کے بیان کو فضائل کہتے ہیں یا جن سے اظہار شان ہو وہ انہیں فضائل کہتے ہیں
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار