

Loading content...
اعتباری فضل وہ ہوتا ہے جس کا تعلق ذاتیات سے نہیں ہوتا بلکہ معاشرے اور سوسائٹی کی صوابدید پر ہوتا ہے کیونکہ اس کی معاشرے اور سوسائٹی کو ضرورت ہوتی ہے اس لئے وہ یہ فضیلت فرض کرکے اسے دے دیتی ہے اس لئے فضل و فضیلت کا جو عام تصور ہے وہ اعتباری فضل کا ہے اسے ایک مثال سے دیکھیں کہ ہمارے ہاں کئی لوگ الیکشن لڑتے ہیں پانچ سال کیلئے انہیں ممبر آف نیشنل اسمبلی بنادیا جاتا ہے جب پانچ سال گزرے یا کسی نے اسمبلی توڑ دی تو ممبر شپ ختم ذات باقی رہی کیونکہ یہ عہدہ حقیقی نہ تھا یہ فضیلت حقیقی نہ تھی بلکہ لوگوں نے مل کر ایک آدمی کو اپنے اوپر فضیلت دے دی جو اس کی ذات کا حصہ نہ تھا جیسے کسی کو قصبے کا چودھری بنادیا جاتا ہے یا کسی کو یونین کونسل کا چیئرمین بنادیا جاتا ہے تو یہ انسان خود مل کر اس شخص کو اپنے اوپر فضیلت و اختیار دے دیتے ہیں ورنہ اس کی ذات میں کوئی ایسی چیز موجود نہیں ہوتی جو اس کیلئے فضیلت کا باعث یا وجہ ہو کیونکہ جب اس کی ممبر شپ کی مدت ختم ہوتی ہے تو اس کی وہ فضیلت باقی نہیں رہتی بس یوں سمجھیں کہ یہ بی ڈی ممبری ہو یا ملک کی سربراہی یا قوم کی سربراہی یہ سب اعتباری ہے، ہماری فرض کردہ ہے، حقیقی نہیں ہے کیونکہ ہم نے بااتفاق رائے یہ فرض کر لیا ہے کہ ہمارا ایک سربراہ ہونا چاہیے اسی طرح جو منصب کسی کو بھی عوام یا پبلک دیتی ہے وہ اعتباری ہوتا ہے چاہے وہ چودھری کا ہو یا کسی خلافت کا، وہ حقیقی نہیں ہوتا کیونکہ حقیقی کا تعلق ذات سے ہوتا ہے اور اللہد کاکوئی بھی منصب غیر حقیقی نہیں ہوتا
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار