

Loading content...
ہم یہ لفظ بڑی کثرت سے بولتے ہیں مثلاً کسی سے حال پوچھا کہ بھائی صاحب سنائیں کیا حال چال ہے؟… انہوں نے جواب میں فرمایا کہ اللہ تعالیٰ کا بڑا فضلہے سب ٹھیک ٹھاک ہے… اسی طرح کسی سے پوچھا کہ بھائی وہاں بس کا ایکسیڈنٹ ہوا ہے اور تم اس بس میں تھے سارے لوگ اس میں مر گئے تم کیسے بچ گئے؟ تو اس نے کہا بھائی بس اللہ کا فضل ہوا ہے میں بچ گیا ہوں… اب دیکھئے یہ آدمی فضل اللہ عَجَلَ اللّٰہُ فَرَجَہ الشَّرِیْف کو جانتا تک نہیں مگر یہ مان رہا ہے کہ اگر کسی کو دینی یا دنیاوی مشکل سے نجات مل سکتی ہے تو وہ اللہ کے فضل ہی سے ہوتی ہے اگر کوئی انسان ان دنیا میں زندہ ہے صحت مند ہے دکھوں سے نجات پائے ہوئے ہے تو یہ اس کا اپنا کارنامہ نہیں بلکہ یہ فضل اللہ عَجَلَ اللّٰہُ فَرَجَہ الشَّرِیْف ہی کی وجہ سے ہے
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار