

Loading content...
ّآج شب نیمہ ء شعبان ہے اور ساری کائنات آج ایک جشن منانے میں مصروف ہے اور پورے عالم ممکنات کو آج کی رات ایک ناظم اعلیٰ عطا ہوا ہے آج اس کائنات کو ایک نئے مالک کا حصول ہوا ہے اور اس محتاج بقا کائنات پر اللہد کے تازہ فضلِ جاوید نے نزول فرمایا ہے اس لئے ساری کائنات آج کی رات ایک جشن منا رہی ہے اور کائنات کی ہر چیزایک دوسرے کو مبارک باد پیش کر رہی ہے اور ہمیں بھی چاہیے کہ ہم پورے پاک خاندان اقدس و اطہر علیہم الصلوات والسلام کے حضور ہدیہ تبریک و مبارک پیش کریں
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار