

Loading content...
ہمارے بعض علما نے فرمایا ہے کہ امت کیلئے صلواة سارے معصومین علیہم الصلوات والسلام ہیں مگر معصومین علیہم الصلوات والسلام کیلئے صلواة الوسطیٰ ملکہ عالمین سیدہ کونین صلوات اللہ علیہا ہیں یعنی امت کو معصومین علیہم الصلوات والسلام اور ان کی مؤدت و ولایت کے قیام وحفاظت کا حکم فرمایا گیا ہے اور معصومین علیہم الصلوات والسلام کو ملکہ عالمین سیدة الدارین صلوات اللہ علیہا کی مؤدت و ولایت و مرتبے کے قیام وحفاظت کا حکم فرمایا گیا ہے… اسی عظمت و مرتبے کی حفاظت کیلئے سرور کونین صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم ان کے دروازے پر رک کر گھر میں داخل ہونے کی اجازت طلب فرماتے اور جب یہ معظمہ صلوات اللہ علیہا ان کے ہاں تشریف لاتی تھیں تو ان کی تعظیم کو سرو قد کھڑے ہوجاتے تھے اور انہیں اپنی مسند پر اپنے ہی مرکزی مقام پر بٹھاتے تھے
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار